اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انکی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر دوستانہ اور تعمیری گفتگو ہوئی۔ اتوار کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں تاریخی مذاکرات کے لیے ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کی شرکت، اور حالیہ دنوں میں
سید عاصم منیر کے ساتھ تہران میں ہونے والی بات چیت کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب، قطر اور ترکی کے رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں سے حاصل ہونے والی معلومات اور خیالات سے بھی ایران کے صدر کو آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ دوست ممالک اور شراکت داروں کی حمایت سے پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ایک مخلص اور غیر جانبدار سہولت کار کے طور پر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
