• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صحافت عوامی مسائل اجاگرکرتی ہےجبکہ سیاست ان مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری اداکرتی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 18, 2026
in پاکستان
0
صحافت عوامی مسائل اجاگرکرتی ہےجبکہ سیاست ان مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری اداکرتی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مظفر آباد۔( نمائندہ خصوصی):آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہیں، صحافت عوام کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے جبکہ سیاست ان مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ اخبارات کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کے لیے حکومت اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی۔انہوں نے سردار زاہد تبسم کو 24 سالہ صحافتی سفر مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اخبار اب اپنی جوانی کے جوبن میں داخل ہو چکا ہے اور امید ہے کہ یہ اسی جذبے کے ساتھ تحریکِ آزادی کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا جس طرح ہمارے اخبارات یہ اہم قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی 24ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس و چیف ایگزیکٹو کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل سردار زاہد تبسم، ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس محترمہ شمیم اشرف ،وزیراعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی ، مشیر حکومت زاہد مغل ،پریس سیکرٹری آصف علی راٹھور,وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر سید آفتاب گیلانی ، معروف بزنس مین اشفاق مغل برطانیہ ،احمد مغل ،زاہد مغل ،وقاص مغل ،یوسف زاہد ،، سمیت سینئر صحافیوں اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران اور روزنامے کی ٹیم موجود تھی ۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحافت نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور تحریکِ آزادی کشمیر کی آواز کو دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر صحافیوں کے مسائل کے حل، میڈیا کے فروغ اور اطلاعات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر ایکسپریس نے گزشتہ 24 برسوں میں نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو بھی موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ ایسے اخبارات اور صحافی دراصل تحریکِ آزادی کشمیر کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیر ایکسپریس آئندہ بھی قومی، ملی اور کشمیر کاز کے حوالے سے اپنا مثبت اور موثر کردار جاری رکھے گا اور صحافت کے اعلیٰ اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی درست رہنمائی کرتا رہے گا۔

پچھلی پوسٹ

معرکہ حق میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی: چیف آف ایئر اسٹاف

اگلی پوسٹ

خیبر میڈیکل کالج میں ‘قوتِ نسواں بوٹ کیمپ’: 200 سے زائد طالبات اور لیڈی ڈاکٹرز کی شرکت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
خیبر میڈیکل کالج میں ‘قوتِ نسواں بوٹ کیمپ’: 200 سے زائد طالبات اور لیڈی ڈاکٹرز کی شرکت

خیبر میڈیکل کالج میں ‘قوتِ نسواں بوٹ کیمپ’: 200 سے زائد طالبات اور لیڈی ڈاکٹرز کی شرکت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper