• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد کامیابی سے عالمی سرمایہ منڈیوں میں واپس آیا ہے اور 500 ملین امریکی ڈالر کے تین سالہ یوروبانڈ کی نجی پلیسمنٹ مکمل کی گئی، سینیٹر محمد اورنگزیب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 17, 2026
in پاکستان
0
پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد کامیابی سے عالمی سرمایہ منڈیوں میں واپس آیا ہے اور 500 ملین امریکی ڈالر کے تین سالہ یوروبانڈ کی نجی پلیسمنٹ مکمل کی گئی، سینیٹر محمد اورنگزیب
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن،( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد کامیابی سے عالمی سرمایہ منڈیوں میں واپس آیا ہے اور 500 ملین امریکی ڈالر کے تین سالہ یوروبانڈ کی نجی پلیسمنٹ مکمل کی گئی ہے جو معاشی استحکام کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کی معاشی سمت، پالیسی تسلسل اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے مضبوط معاشی بنیادوں اور بنیادی معاشی نظم و ضبط پر کاربند رہنا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی میڈیا نمائندگان کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے معاشی نقطہ نظر، اصلاحاتی پیش رفت اور ورلڈ بینک۔آئی ایم ایف اسپرنگ میٹنگز 2026 کے دوران اپنی ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگز کے دوران کیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان چار سال کے وقفے کے بعد کامیابی سے عالمی سرمایہ منڈیوں میں واپس آیا ہے اور500 ملین امریکی ڈالر کے تین سالہ یوروبانڈ کی نجی پلیسمنٹ مکمل کی گئی ہے۔ انہوں نے اسے معاشی استحکام کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کی معاشی سمت، پالیسی تسلسل اور قیادت پر بھرپور اعتماد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے مضبوط معاشی بنیادوں اور بنیادی معاشی نظم و ضبط پر کاربند رہنا ناگزیر ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی چین، امریکہ، برطانیہ اور دیگر اہم شراکت دار ممالک کی معاشی قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات اب تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون خصوصاً انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی پر مرکوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے بیرونی شعبے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مارچ میں ایک بلین امریکی ڈالر سے زائد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اسی ماہ ترسیلات زر 3.8 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت مارچ میں 261 ملین امریکی ڈالر کی ریکارڈ آمد ہوئی، جبکہ اپریل میں مزید اضافے کی توقع ہے، جو اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی سمندر پار برادری معاشی استحکام کا اہم ستون بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی محض اظہارِ حمایت تک محدود نہیں بلکہ باقاعدہ مالیاتی ذرائع کے ذریعے ملکی معیشت میں کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے بیرونی شعبہ مضبوط ہو رہا ہے۔ مالیاتی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ ریگولیٹری نگرانی مضبوط بنانے اور ایکسچینج کمپنیوں کے نظام کو مزید دستاویزی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے شفافیت بڑھانے، سرمایہ جاتی تقاضے بہتر بنانے اور مالیاتی بہاؤ کو باضابطہ نظام میں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مالیاتی پالیسی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آئندہ بجٹ کی تیاری چیمبرز آف کامرس، بزنس کونسلز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس پالیسی سازی وزارت خزانہ کی سربراہی میں ہو رہی ہے، جس میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور متعلقہ حلقوں کی آراء شامل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ حتمی فیصلے کابینہ اور پارلیمان سے مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ریگولیٹری عمل کو سادہ اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ منظوریوں میں تاخیر اور فرسودہ طریقہ کار اب بھی بڑے چیلنجز ہیں، تاہم حکومت قانون سازی اور انتظامی اقدامات کے ذریعے اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وسیع تر معاشی سمت میں پالیسی تسلسل بنیادی اہمیت رکھتا ہے، خصوصاً روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ جیسے اقدامات میں تسلسل نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے میں اہم کرداد ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستحکم پالیسیاں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔ توانائی اور ماحولیاتی پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے قابلِ تجدید توانائی کی جانب منتقلی کی اہمیت اجاگر کی اور توانائی شعبے کے ساختی مسائل کے حل پر زور دیا۔ انہوں نے حالیہ موسمیاتی اثرات سے حاصل ہونے والے اسباق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بہتر مالیاتی گنجائش اور ادارہ جاتی تیاری نے پاکستان کی قدرتی آفات سے مقامی وسائل کے ذریعے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے ذمہ دارانہ قرضہ جاتی پالیسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی پلیٹ فارمز کو قرض سے نجات کی وکالت کے بجائے علم کے تبادلے اور مشترکہ سیکھنے کے فورمز کے طور پر استعمال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مالیاتی واجبات بروقت ادا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ عالمی اور علاقائی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امن اور استحکام کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے عالمی اعتراف نے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملک کے عالمی تشخص کو مزید مضبوط کیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافہ اور لاجسٹکس مینجمنٹ میں بہتری جیسے مثبت رجحانات سامنے آ رہے ہیں، جو مشکل عالمی حالات کے باوجود معاشی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔گفتگو کے اختتام پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھا جائے گا، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھایا جائے گا اور طویل المدتی، جامع ترقی کے لیے نظم و ضبط پر مبنی پالیسی فریم ورک جاری رکھا جائے گا۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس سے ملاقات

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف ورلڈ بینک سپرنگ اجلاسوں کے چوتھے روز چینی قیادت، عالمی مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور میڈیا کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف ورلڈ بینک سپرنگ اجلاسوں کے چوتھے روز چینی قیادت، عالمی مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور میڈیا کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں

وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف ورلڈ بینک سپرنگ اجلاسوں کے چوتھے روز چینی قیادت، عالمی مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور میڈیا کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper