انطالیہ۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان ، ترکیہ اور قطر نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب
اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے مابین سہ فریقی اجلاس میں ہوا جو جمعہ کو انطالیہ میں منعقدہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تینوں
رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت اور جاری امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں غزہ اور فلسطین کی تشویشناک صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینے کی خاطر قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
