• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ ملاقات، تذویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 17, 2026
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ ملاقات، تذویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انطالیہ( نمائندہ خصوصی):پاکستان اور ترکیہ نے تذویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں دیرپا اور مستحکم امن کے فروغ پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ ملاقات کی ۔ یہ ملاقات انطالیہ میں منعقدہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور دیگر اعلیٰ ترک حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر اردوان نے وزیراعظم کا ترکیہ آمد پر خیرمقدم کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی امن کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے صدر اردوان کی جانب سے پرتپاک دعوت اور انطالیہ میں قیام کے دوران اپنی اور اپنے وفد کی روایتی ترک مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے کامیاب انعقاد پر ترک صدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فورم ایک اہم عالمی تقریب کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا تاکہ ایک پائیدار امن معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں دیرپا اور مستحکم امن کو فروغ دیا جائے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی تجدید کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس سال کے آخر میں انقرہ میں آٹھویں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی ) اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جاری اقدامات پر تیزی سے عملدرآمد اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جو برادرانہ تعلقات اور امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔

پچھلی پوسٹ

مظفرآباد،آزاد کشمیر کے اداروں اور نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی اور عوام میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے،وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس سے ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس سے ملاقات

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس سے ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper