• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب و افریقی امور مسعد بولوس کی ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 17, 2026
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب و افریقی امور مسعد بولوس کی ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انطالیہ( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب و افریقی امور مسعد بولوس نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات انطالیہ میں منعقدہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ اپنی خوشگوار اور دوستانہ ملاقاتوں کو یاد کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جراتمندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، جس کے نتیجے میں گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دہانے پر پہنچنے کی صورتحال میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب اختتام میں بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں پاکستان کی امن کوششیں، جنگ بندی اور تاریخی اسلام آباد مذاکرات شامل تھے۔وزیراعظم نے بلخصوص اقتصادی و تجارتی تعاون اور کثیرالجہتی سفارتکاری میں باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، مسعد بولوس نے وزیراعظم کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات، اقتصادی ترقی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے سمیت مشترکہ ترجیحات پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے میں امریکہ کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان ، ترکیہ اور قطر کاخطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اگلی پوسٹ

سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ایم یو این انٹرنیشنل سے پاکستانی طلبہ کے وفد کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ایم یو این انٹرنیشنل سے پاکستانی طلبہ کے وفد کی ملاقات

سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ایم یو این انٹرنیشنل سے پاکستانی طلبہ کے وفد کی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper