اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی۔ پیرکو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے بعد کی حالیہ پیشرفت
پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیرِاعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا بھی اعادہ کیا۔

