واشنگٹن (بی بی سی اردو ڈاٹ کام )امریکی صدر اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں جن میں جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کُشنر شامل ہیں: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو اسلام آباد، پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ’صدر ٹرمپ کی
اسلام آباد پہنچنے والی ٹیم میں نائب صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ کے مشیر سٹیو وٹکوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔‘انھوں نے بتایا کہ یہ مذاکرات مقامی وقت کے مطابق سنیچر کی صبح شروع ہوں گے اور مزید کہا کہ ’ہم ان بالمشافہ ملاقاتوں کے منتظر ہیں۔‘

