اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک بڑے عالمی بحران کو روکنے اور ایران امریکہ کے درمیان سیز فائر یقینی بنانے میں غیر معمولی سفارتی کوششیں کیں۔بدھ کو ایکس
پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ایران اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی قیادت کی بھی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے امن کا راستہ اختیار کیا۔ نواز شریف نے کہا امید ہے کہ یہ اقدام عالمی سطح پر دیرپا استحکام کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
