• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

قومی اسمبلی میں ایران- امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردارپربحث جاری، اراکین کی مستقل جنگ بندی کی امید

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 8, 2026
in پاکستان
0
قومی اسمبلی میں ایران- امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردارپربحث جاری، اراکین کی مستقل جنگ بندی کی امید
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):قومی اسمبلی کے اراکین نے ایران اورامریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردارکوسراہتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہو جائے گی جبکہ اراکین نے مطالبہ کیا کہ اس خوشی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو بھی شامل کیا جائے۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی کوششوں سے امریکا اورایران کے درمیان جنگ بندی پربحث کے دوران رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہاکہ آج ایوان میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے،بیرسٹرگوہرنے جواعلان کیاہے وہ خوش آئند ہے اورپارٹی نے ظرف کامظاہرہ کیاہے،انہوں نے سیاسی ضرورتوں کے مقابلہ میں ریاستی ضرورتوں کوبالاتررکھا،حکومت وقت بھی خیرسگالی کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ یواے ای نے پاکستان کیلئے ویزے بندکردئیے ہیں، وزیرخارجہ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملہ پرتوجہ دیں اوریواے ای کی حکومت سے یہ معاملہ اٹھائیں، روزانہ سینکڑوں پاکستانی ڈی پورٹ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیزتھا مگر پاکستان میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے، اس سے زندگی کے تمام شعبے متاثر ہو رہے ہیں، وزیراعظم عوام کیلئے ریلیف کااعلان کریں۔پیپلزپارٹی کے صادق میمن نے کہاکہ پاکستان نے تیسری جنگ عظیم کے خطرےکوٹالدیاہے،وزیراعظم،فیلڈمارشل،نائب وزیراعظم اورپوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،گزشتہ سال پاکستان نے بھارت کوعبرتناک شکست دی جس کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اورتوقیرمیں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی بھی فالس فلیگ سے محتاط رہنا چاہیے،ملک میں مہنگائی کی جولہرآئی ہے اس میں کمی اورمعیشت میں نموکیلئے بھی کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں، پوری قوم کومتحدہوناپڑے گا۔مبین عارف نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے ثالثی کوششوں کیلئے غیرمشروط حمایت کااعلان خوش آئند ہے، ایران کے عوام اورحکومت نے دلیری کامظاہرہ کیاہے،اگرجنگ بندی کایہ سہراپاکستان کے سرہے تویہ ہماری عزت ہے،پاکستان ہمارے لئے سب سے اول ہے، پاکستان ہے توہم سب ہیں۔حمید حسین نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے،ہمیں توقع ہے کہ یہ جنگ بندی کامیاب ہوگی،اس کے لئے کسی قسم کی سازشوں سے باخبر رہنا ہوگا۔اقبال آفریدی نے کہا کہ پوری دنیا میں جنگ بندی کا کریڈٹ پاکستان کو دیا جارہا ہے جو خوش آئند ہے۔ حاجی غلام علی تالپور نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حساب سے قیمتوں میں بھی کمی یقینی بنائے۔نعیمہ کشور نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کو سراہتے ہیں،پاکستان کو سفارتی اعتبار سے تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے دیکھ لیں کہ پاکستان دنیا کا محور ومرکز بن گیا۔سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں،ہم 10 اپریل کے لئے دعاگو ہیں کہ اس دن مذاکراتی عمل کامیاب ہو۔آسیہ اسحاق نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔عمیر نیازی نے کہا کہ جنگ بندی اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی وجہ دنیا میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا،پاکستان کا سربلند ہوا ہے۔عالیہ کامران نے کہا کہ وزیراعظم،وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کا جنگ بندی میں کردار مثالی رہا ہے،اس کردار کے عوض پاکستانی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے تحفہ دیں، دنیا میں امن کے لئے پاکستان یہ کردار ادا کرتا رہے گا،اندرون ملک بھی ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔پلین بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں کہ ایک احسن اقدام اٹھا کر دنیا کو جنگ سے بچایا اور جنگ بندی کرائی۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کہ جس طرح بھرپور سفارتکاری پاکستان نے کی ہے وہ قابل تعریف ہے ،اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی خوشخبری دی جائے۔نثار جٹ نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں عزت ملی ہے ،خلیجی ممالک میں اتحاد سے گریٹر اسرائیل کو دفن کیا جا سکتا ہے،وزیر اعظم اسلامی بلاک بنائیں،وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کریں۔سید حفیظ الدین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ وقت ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا بھر میں پاکستان کو عزت دی جارہی ہے،توقع ہے کہ پاکستان دنیا میں اسلامی ممالک کی قیادت کرے گا،وزیراعظم کی ٹیم اور عسکری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔پاکستان مسلم لیگ کی رکن فرخ خان نے کہا کہ عظیم کارنامے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،آج پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔غلام محمد نے کہا کہ جس نے بھی جنگ بندی میں کردار ادا کیا ان کو مبارکباد دیتے ہیں،ایران کی طرف سے جس استقامت کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تعریف ہے۔ ندیم عامر جیوا نے سیز فائر میں مرکزی کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کو مبارکباد پیش کی،جنگ بندی سے انسانیت کی فتح ہوئی اور اس میں مرکزی کردار پاکستان کا ہے۔بلال بدر نے کہا کہ پاکستان کو اقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہوا ہے،کامیاب اور بہترین سفارتکاری پر فیلڈ مارشل،وزیر اعظم اور دیگر قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔معظم جتوئی نے کہا کہ ثالثی سے جو عزت پاکستان کو ملی اس پر عسکری قیادت کو مبارکباد دیتے ہیں۔سحر کامران نے کہا کہ اسلام آباد کارڈ ایک تاریخی اقدام ہوگا۔محمد خان ڈاہا نے کہا کہ جنگ سے دنیا پریشان تھی،ایسے حالات میں امن کے لئے پاکستان کا کردار ایک مثال ہے،دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے نگران وزیراعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی

اگلی پوسٹ

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا کلیدی کردار قابلِ فخر ہے، محمد حنیف عباسی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا کلیدی کردار قابلِ فخر ہے، محمد حنیف عباسی

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا کلیدی کردار قابلِ فخر ہے، محمد حنیف عباسی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper