اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا
کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی کے لئے خلوص نیت کے ساتھ کردار ادا کیا۔صدر مملکت نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف ہوشیار رہنا ضروری ہے۔
