• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض ملنے کی راہ ہموار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
March 28, 2026
in پاکستان
0
آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض ملنے کی راہ ہموار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن( نمائندہ خصوصی):عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان +سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت 21 کروڑ ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔ہفتہ کوآئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق یہ رقم ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔معاہدہ 37 ماہ کے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے اور 28 ماہ کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی تکمیل کے بعد طے پایا۔ دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی فنڈنگ 4.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور خسارہ کم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ ٹیکس نظام میں بہتری، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے اقدامات جاری ہیں۔حکومت نے مالی سال 2026 کے لیے 1.6 فیصد پرائمری سرپلس اور 2027 میں اسے 2 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری آئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوئے ہیں۔ تاہم مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، توانائی کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سخت مالی حالات معیشت کے لیے خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھے گا اور ضرورت پڑنے پر شرح سود میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔حکومت نے سماجی تحفظ کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید مضبوط بنانے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اخراجات بڑھانے اور کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت گردشی قرضے میں کمی، بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، نجکاری اور قابل تجدید توانائی کے فروغ پر زور دیا گیا ہے، جبکہ بجلی کے نظام کو مستحکم اور پائیدار بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے گورننس بہتر بنانے، کرپشن میں کمی، کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے۔ ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کے آڈٹ نظام کو مزید مؤثر بنانے، ڈیجیٹل انوائسنگ اور پیداوار کی نگرانی کے نظام کو وسعت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان محتاط مالی پالیسی، قرضوں میں کمی اور طویل مدتی مالیاتی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر بھی زور دیا گیا ہے۔مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف وفد نے کراچی اور اسلام آباد کے دورے کیے، جہاں دونوں پروگرامز کے جائزے مکمل کیے گئے۔ حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

Previous Post

حضرت مادھو لال حسینؒ کے 438ویں عرس (میلہ چراغاں) کی تین روزہ تقریبات کا آغاز، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Next Post

کراچی پولیس کے لیے خطرے کی گھنٹی،آئی جی سندھ کے لیے نیا چیلنج

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی پولیس کے لیے خطرے کی گھنٹی،آئی جی سندھ کے لیے نیا چیلنج

کراچی پولیس کے لیے خطرے کی گھنٹی،آئی جی سندھ کے لیے نیا چیلنج

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper