تہران( نمائندہ خصوصی): ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں اور اسرائیل پر درمیانے درجے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں، ڈرونز اور ملٹی وار ہیڈ ہتھیاروں سے حملہ کیا۔پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ حملوں میں دشمن کے
اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی شہر اشدود میں آئل اسٹوریج ٹینک اور ڈپو کو نشانہ بنایا۔ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے مطابق کویت کے علی السالم، العدیری اوریو اے ای کے الظفرہ بیسزکو بھی نشانہ بنایا جبکہ بحرین کے شیخ عیسیٰ بیس پر بھی حملے کیے۔۔

