• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے موزوں پوزیشن میں ہے، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 27, 2026
in پاکستان
0
پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے موزوں پوزیشن میں ہے، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران اور خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے موزوں پوزیشن میں ہے، دنیا بھر میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارت کاری کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس کے تاریخی کردار کا تسلسل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پاکستان کاکس کے چیئرمین، کانگریس مین ٹام سوزی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمعہ کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق موجودہ تنازع کے پرامن حل کے حوالے سے سفیر رضوان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کا مؤقف واضح طور پر پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی پاکستان نے امریکہ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔سفیر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ تمام فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ملک کے لیے باعثِ فخر اور شکرگزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دیگر دوست ممالک سے مشاورت اور تعاون کے ساتھ مفاہمت کے لیے اپنی سہولت کاری کی کوششیں جاری رکھے گا تاہم مسئلے کے حل کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ فریقین پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ تنازع کے حل کے لیے جاری کوششوں سے مثبت نتائج کی امید ہے۔ کانگریس مین ٹام سوزی نے پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات کے قیام اور امریکی سرمایہ کاری میں اضافے کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس مثبت پیش رفت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، معاشی سرمایہ کاری سیکورٹی بہتر بنانے کا بہترین طریقہ ہے۔ کانگریس مین سوزی نے کہا کہ اپنی منفرد جغرافیائی حیثیت اور اہمیت کے باعث پاکستان بین الاقوامی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔حالیہ امریکہ۔ ایران تنازعہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں فریقوں کا دوست ہونے کی حیثیت سے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستانی عوام افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کی قیمت اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک ایشیائی ٹائیگر کے طور پر ابھرا تھا تاہم متعدد علاقائی چیلنجز نے اس کی معاشی ترقی اور صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران پاکستانیوں کو امریکی ویزا حاصل کرنے میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق سوال بھی اٹھایا گیا۔ کانگریس مین ٹام سوزی نے کہا کہ ہم ریپبلکن اراکین کے ساتھ مل کر پاکستانیوں کو امریکی ویزا حاصل کرنے میں درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر مختلف سیاسی گروہوں کے اتفاق رائے سے انتظامیہ کو خط لکھنے پر غور کریں گے۔ امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اہمیت سے متعلق سوال کے جواب میں کانگریس مین سوزی نے کہا کہ اپنی جغرافیائی حیثیت کے باعث پاکستان کو امریکی خارجہ پالیسی میں نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کے حوالے سے کانگریس مین ٹام سوزی نے واضح مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقے میں دونوں ممالک کے لوگ رہتے ہیں اور وہ دونوں کمیونٹیز کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں باوقار اور پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران امریکہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تمام معاملات مفاہمتی عمل کے دوران زیر بحث لائے جائیں گے اور پاکستان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے۔ سفیر رضوان شیخ نے کہا کہ پاکستان عزت اور علاقائی خوشحالی کی بنیاد پر امن کا خواہاں ہے۔

پچھلی پوسٹ

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط پالیسیوں، مؤثر عملدرآمد اور مشترکہ احساس ذمہ داری کی ضرورت ہے،سپیکر قومی اسمبلی

اگلی پوسٹ

عالمی یومِ تھیٹر کے موقع پر ڈولفن کمیونیکیشن اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے فکر انگیز ڈرامہ’’خالی اسٹیج‘‘پیش

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
عالمی یومِ تھیٹر کے موقع پر ڈولفن کمیونیکیشن اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے فکر انگیز ڈرامہ’’خالی اسٹیج‘‘پیش

عالمی یومِ تھیٹر کے موقع پر ڈولفن کمیونیکیشن اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے فکر انگیز ڈرامہ’’خالی اسٹیج‘‘پیش

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper