• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

امریکا نے بھارت کی مخالفت کے باوجود سیٹل میں خالصتان ریفرنڈم کی اجازت دی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 24, 2026
in پاکستان
0
امریکا نے بھارت کی مخالفت کے باوجود سیٹل میں خالصتان ریفرنڈم کی اجازت دی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن۔( نمائندہ خصوصی):بھارت کی شدیدمخالفت اور بیرون ملک سکھ رہنمائوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باوجود امریکا نے سیٹل میں خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی اجازت دی، جس میں تقریبا 27ہزارسکھ ووٹرز نے حصہ لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھس فار جسٹس کے زیر اہتمام یہ ریفرنڈم سکھوں کی آزادی کے لیے عالمی تحریک کا حصہ ہے۔ اس ریفرنڈم سے بھارت اور عالمی سکھ برادری کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ بھارت کو بیرون ملک مقیم سکھ رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے الزامات پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم کے دوران ووٹنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا اور منتظمین نے شرکا کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کیں۔سیٹل میں ریفرنڈم، شہر میں اپنی نوعیت کا پہلاریفرنڈم تھا جس کی قیادت گروپتونت سنگھ پنوں نے کی، جس میں انہوں نے پنجاب کی تاریخی مزاحمت پر زور دیا اور مستقبل میں تبدیلی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سیٹل کے ڈائون ٹائون کو خالصتانی جھنڈوں سے سجایا گیا تھا اور شرکا کی بڑی تعداد ریفرنڈم میں ووٹ دینے کے لئے وہاں موجود تھی ۔یہ ایونٹ 23نومبر 2025کو اوٹاوا، لندن، ٹورنٹو، وینکوور، روم اور جنیوا میں منعقد ہونے والے گزشتہ ریفرنڈمز کے بعد ہوا۔ دنیا بھر کے لاکھوں سکھوں نے خالصتان کے حق میں ووٹ دیا، جو بین الاقوامی سطح پر کمیونٹی کی مسلسل متحرک شمولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ گروپتونت سنگھ پنوں نے ایک وڈیو خطاب میں بھارت کے ریاستی جبر کے جواب میں ہتھیار اٹھانے کا اشارہ دیا اور کہا کہ سکھوں کی آزادی کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کے مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہوتے اور عالمی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھانے کا عہد نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہاکہ مجھے موت کا خوف نہیں ہے اور مجھے یقین ہے کہ پنجاب کی مزاحمتی تاریخ کی وجہ سے اگلے 10سے 15سال میں بھارت کا نقشہ بدل جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مسلح جدوجہد کی کال کا مقصد بین الاقوامی رائے عامہ کے سامنے اس معاملے کو اجاگر کرنا ہے، جس میں پنجاب میں سکھ برادری کی مسلسل شکایات شامل ہیں۔مبصرین کے مطابق حالیہ ریفرنڈم میں ہزاروں سکھ ووٹرز نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، نعرے لگائے اور بھارتی حکومت کی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ منتظمین نے تصدیق کی کہ ریفرنڈم منظم اور شفاف انداز میں منعقد ہوا جبکہ آزاد مبصر ڈان واٹرز نے اسے آزاد، منصفانہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق سیٹل ووٹ بیرون ملک سکھوں کے حق خود ارادیت کے لیے عالمی مہم کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ بھارت کو بیرون ملک مقیم سکھ رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کا سامنا ہے، جس میں 2023میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کا قتل بھی شامل ہے۔اس طرح کے واقعات نے بھارتی ریاست اور عالمی سکھ تارکین وطن کے درمیان تنائو کومزید بڑھا دیا ہے۔

پچھلی پوسٹ

آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور صوفی فہمیدہ کو سنائی جانے والی سزائیں ظلم، ناانصافی اور انتقام کی بدترین مثال ہے ۔عزیر احمد غزالی

اگلی پوسٹ

پاکستان کا روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی ، بامعنی مذاکرات کا مطالبہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان کا روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی ، بامعنی مذاکرات کا مطالبہ

پاکستان کا روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی ، بامعنی مذاکرات کا مطالبہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper