اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):ملک بھر میں یومِ پاکستان نہایت جوش و جذ بہ اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ قوم
آج اس عزم کی تجدید کر رہی ہے کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے مزید محنت، اتحاد اور قربانی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔مساجد میں نمازِ فجر اور قرآن خوانی کے بعد ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے ساتھ ساتھ
شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا، جو قومی وقار اور یکجہتی کی علامت ہے۔
