لاہور( نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس
کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹر شیری رحمان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے ۔وزیراعظم نے مرحومہ کے بلندی درجات اور مرحومہ کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

