لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فائیوجی سپکٹرم کے لائسنس کے اجراء پر اظہار تشکرکیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور پوری ٹیم کو مبارکباددی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ
پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز ترین دوڑ میں لیڈ لے رہاہے-فائیو جی سپکٹرم کے اجراء سے نہ صرف طلبہ کو مدد ملے گی بلکہ آئی ٹی بزنس فروغ پائے گا-پنجاب آرٹیفشل اینٹلی جنس روڈ میپ جاری ہوچکا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب AIروڈ میپ دنیا کا سب سے پہلا AI ڈلیوری یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں -فائیوجی کے اجراء سے آرٹیفشل اینٹلی جنس روڈ میپ پر تیز تر عملدرآمد ممکن ہوگا-

