• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور میں نئے تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان کی ملاقات

قونصل جنرل سن یان کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو دورہ چین کی دعوت، چین کا دفاعی تعاون اور دیگر ممالک کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں تعاون پر اظہارتشکر سٹریٹجک تعاون اور سی پیک (CPEC) کو مزید فروغ دینے پر اتفاق، پا ک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ خوشحالی کیلئے کام کرنے کا عزم ۔ تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر زور، پنجاب حکومت اور چینی قونصل خانے کیساتھ ملکر اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے پر اتفاق ۔صنعتی ترقی، تکنیکی تعاون اور شہری انتظام میں چینی شراکت داروں کیساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہیں، چائنا ڈیسک اوربزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم ہیں: مریم نواز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 19, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور میں نئے تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان کی ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں نئے تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان  نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے قونصل جنرل کو لاہور میں تعیناتی پر مبارکباد دی۔ لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان نے دورہ چین کی دعوت دی جسے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ ملاقات میں سٹریٹجک تعاون اور سی پیک (CPEC) کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چین کا دفاعی تعاون اور دیگر ممالک کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں تعاون پر اظہارتشکرکیا اور پاک چین دوستی کو فقیدالمثل قرار دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے قونصل جنرل سن یان کے سفارتی مہارت کو سراہا۔ ملاقات میں پنجاب حکومت اور چینی قونصل خانے کیساتھ ملکر اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے لیے کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ ملاقات میں تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر زوردیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سلامتی، خودمختاری اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پنجاب صنعتی ترقی، تکنیکی تعاون اور شہری انتظام میں چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پنجاب سی پیک کے تحت صنعتی کاری، لاجسٹک کوریڈورز اور ٹیکنالوجی کی شراکت داری کے ذریعے معاشی ترقی کا ہدف رکھتا ہے۔پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی چینی سرمایہ کاروں کے لیے تیار ہیں۔ پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائل، زراعت، قابل تجدید توانائی، الیکٹرک موبلٹی، ویسٹ مینجمنٹ اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ چینی کمپنیوں کے لیے پنجاب چائنا ڈیسک اوربزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کررہے ہیں۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ جیسے اداروں کے کاروبارکیلئے دوست سرمایہ کاری کا ماحول بنارہے ہیں۔پنجاب اقتصادی زونز کوچینی سرمایہ کاری کے لیے صنعتی گیٹ ویز” کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ اقتصادی زونز میں برآمدی مینوفیکچرنگ، سپلائی چین انٹیگریشن اور طویل المدتی صنعتی شراکت داری پر مرکوز ہیں۔ قائد اعظم بزنس پارک م پلگ اینڈ پلے ماڈل گارمنٹس سٹی غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تیار انفراسٹرکچر اور یوٹیلیٹیز کے ساتھ دلچسپی کا مرکز ہے۔ چینی کمپنیاں پنجاب میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، صنعتی تنوع اور روزگار کے مواقع میں قابل قدر حصہ ڈال رہی ہیں۔ چینی شہریوں اور پروجیکٹ کی حفاظت حکومت پنجاب کے لیے ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت صوبے میں کام کرنے والے چینی باشندوں،چینی سرمایہ کاروں کو محفوظ اور فرینڈلی کاروباری ماحول فراہم کررہی ہے۔ پنجاب حکومت اور چین کے درمیان تعاون، جدت طرازی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے وژن پر قائم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب چین کے ساتھ جدت، سبز ترقی، اور ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ میں تعاون کا خواہاں ہے۔پنجاب حکومت جدت طرازی، سبز ترقی اور ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ میں چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور انفراسٹرکچر اور انرجی پراجیکٹ میں بڑا سرمایہ کار ہے۔لاہور میں تعینات چین کے نئے قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کی بہت قدر کرتے ہیں۔ سائنو پاک تعلقات سٹریٹجک اعتماد، باہمی احترام اور غیر متزلزل یکجہتی کی روشن مثال ہے۔ بین الاقوامی فورمز پر چین کی مسلسل اصولی حمایت، علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان کا پختہ عزم قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاروباری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہیں۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/03/WhatsApp-Video-2026-03-18-at-7.01.20-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت 51ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کااجلاس ،دریائے سندھ پرنئے پل کی تعمیر کی منظوری

اگلی پوسٹ

حاج قاسم میزائل کا پہلا تباہ کن حملہ – مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں نیا موڑ آ گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
حاج قاسم میزائل کا پہلا تباہ کن حملہ – مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں نیا موڑ آ گیا

حاج قاسم میزائل کا پہلا تباہ کن حملہ – مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں نیا موڑ آ گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper