کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی صدر و صوبائی اسمبلی کی ممبر محترمہ فرح عظیم شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو کو وزیر داخلہ بلوچستان کا اہم منصب سنبھالنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انکی شاندار کارکردگی، عوامی خدمت کے جذبے اور بہترین قیادت کی صلاحیتوں نے انہیں ایک قابل، بااعتماد اور باصلاحیت رہنما کے طور پر نمایاں کیا ہےانہوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے، جو ان کی مخلصانہ قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ عوام کا ان پر بھرپور اعتماد ہے،
جو ان کی دیانتداری، خلوص اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔بطور وزیر داخلہ،ان سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم کریں گے، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور قانون کی بالادستی کو ہر حال میں برقرار رکھیں گےان کی قیادت میں صوبے میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے، اور عوام کو ایک محفوظ اور پُرامن ماحول میسر آئے گااس موقع پر محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ انکی عوامی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا ضروری ہے، جنہوں نے اس سے قبل اپنی ذمہ داریوں کو نہایت احسن انداز میں نبھایا۔ ان کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور ان کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میر ضیاء اللہ لانگو کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہمت عطا کرے اور انہیں اس خدمت کے سفر میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں۔ آمین۔

