محراب پور ( عبد الرحمن انبالوی)صوبہ سندھ کے علاقے محراب پور میں ٹرین حادثہ پیش آیا جہاں شالیمار ایکسپریس کھڑی مال
گاڑی سے ٹکرا گئی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ محراب پور ریلوے اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب کراچی سے آنے والی
شالیمار ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن اور اس کے ساتھ
لگی ایک بوگی کو شدید نقصان پہنچا۔ ریلوے حکام کا کہناہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
