لاہور ( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی
پذیرائی کی ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
