لاہور( نمائندہ خصوصی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت کے علاقہ شاگئی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے افسروں و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے آپریشن میں 6 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے
مطابق وزیر اعظم نے دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسر و اہلکار دن رات وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان سمیت پوری قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔
