لاہور( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز منظم پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے
میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
