کینڈی(اسپورٹس رپورٹر):قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انہوں نے یہ تاریخی اعزاز سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں حاصل کیا، جہاں ان کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ اننگز نے ٹیم کو مضبوط
پوزیشن فراہم کی اور انہیں ٹورنامنٹ کی تاریخ کے نمایاں ترین بلے بازوں میں شامل کر دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے پاس تھا،جنہوں نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2014 میں مجموعی طور پر 319 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔صاحبزادہ فرحان کی اس غیر معمولی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور شائقینِ کرکٹ اسے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دے رہے ہیں۔

