اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید
مذمت کی ہے۔منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ان کے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
