• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

‏افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے زیر استعمال ہے : ذرائع

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 20, 2026
in پاکستان
0
‏افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ بلوچستان میں دہشتگردوں  کے زیر استعمال ہے : ذرائع
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی) پاکستانی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد جو بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان اور ہتھیار وہاں پیچھے رہ گئے، وہ اب پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں میں آ چکے ہیں، اور ان کی کارروائیوں میں شدت کا باعث بنے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے نکلنے کے بعد امریکہ نے جو عسکری سامان طالبان کی حکومت کے کنٹرول میں چھوڑا، اُس میں نائٹ وژن ڈیوائسز، جدید رائفلز، بارودی مواد، ڈرونز، کمیونیکیشن آلات اور بلٹ پروف جیکٹس شامل تھیں جن میں سے بڑی مقدار اب بلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیموں کے قبضے میں پائی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق، بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ایسے شواہد ملے ہیں کہ حملہ آور جدید امریکی ساختہ اسلحہ اور آلات استعمال کر رہے ہیں۔ یہ اسلحہ نہ صرف ان کی فائر پاور بڑھا رہا ہے، بلکہ ان کی نقل و حرکت اور نشانہ بازی کی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری لا رہا ہے۔ایک سیکیورٹی اہلکار نے بلوچستان نیوز کو بتایاہم نے نوشکی، شابان ویلی اور مکران ڈویژن میں کئی آپریشنز کے دوران امریکی ساختہ M4 کاربائن، تھرمل ڈرونز، اور کمیونیکیشن جَیمرز برآمد کیے ہیں۔ یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو مقامی یا ایرانی ساختہ اسلحے سے کئی درجے جدید ہے۔امریکہ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر براہ راست کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع (Pentagon) یہ تسلیم کر چکا ہے کہ افغانستان میں انخلاء کے دوران اندازاً 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا عسکری ساز و سامان پیچھے رہ گیا تھا۔امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ سامان افغان نیشنل آرمی کے لیے چھوڑا گیا تھا، لیکن طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ اسلحہ انہی کے قبضے میں آ گیا۔بلوچستان میں سیکیورٹی حکام یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ امریکی اسلحے کی بدولت نہ صرف دہشتگرد زیادہ منظم ہو رہے ہیں بلکہ سرحد پار سے ان کو ’محفوظ پناہ گاہیں‘ بھی حاصل ہیں، جو ان کے لیے خطرناک حد تک فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ایک سابق اہلکار کے مطابقافغانستان میں عدم استحکام کا براہ راست اثر بلوچستان میں محسوس ہو رہا ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پرانے طریقہ کار سے ہٹ کر اب دہشتگرد جدید ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کے ساتھ حملے کر رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق، افغانستان میں غیر منظم عسکری ذخائر کی موجودگی صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے سیکیورٹی چیلنج بن سکتی ہے۔ وسط ایشیائی ممالک اور ایران پہلے ہی اپنی سرحدی پٹی پر نگرانی بڑھا چکے ہیں۔اسلام آباد میں دفاعی امور کے تجزیہ کار خرم حسین کا کہنا ہےہمیں صرف بلوچستان نہیں، بلکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی امریکی اسلحے کے اثرات دکھائی دے سکتے ہیں۔ دہشتگرد نیٹ ورکس اس وقت سرحدوں سے ماورا ہو چکے ہیں۔

Previous Post

کوئٹہ:جامعات کے طلباء و طالبات کا آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری ونٹر انٹرنشپ کے دوران خالد آرمی ایوی ایشن بیس کا دورہ

Next Post

چکوال : 16 سالہ حافظ قران بچے کے قتل کیس کا ڈراپ سین : بچے کی تلاش میں 1 کروڑ روپے لگانے کے اعلانات کرنے والا باپ ہی قاتل نکلا ۔

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چکوال : 16 سالہ حافظ قران بچے کے قتل  کیس کا ڈراپ سین : بچے کی تلاش میں 1 کروڑ روپے لگانے کے اعلانات کرنے والا باپ ہی قاتل نکلا ۔

چکوال : 16 سالہ حافظ قران بچے کے قتل کیس کا ڈراپ سین : بچے کی تلاش میں 1 کروڑ روپے لگانے کے اعلانات کرنے والا باپ ہی قاتل نکلا ۔

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper