• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

رمضان المبارک نہ صرف بدنی عبادات کا مہینہ ہے بلکہ روز مرہ زندگی میں صبر، نظم و ضبط اور احساس ذمہ داری کی عملی تربیت اور حقوق العباد کے احترام کا درس دیتا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 18, 2026
in پاکستان
0
وزیراعظم شہباز شریف کی نئے چینی سال کی آمد پرچین کے صدر شی جن پنگ،چین کے برادر عوام اور دنیا بھرمیں چینی شہریوں کو مبارکباد
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ماہ مقدس نہ صرف بدنی عبادات کا مہینہ ہے بلکہ روز مرہ زندگی میں صبر، نظم و ضبط اور احساس ذمہ داری کی عملی تربیت اور ایثار و احساس، معاشرتی ذمہ داریوں اور حقوق العباد کے احترام کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کے بابرکت اور روح پرور آغاز پر دل کی گہرائیوں سے اظہار تہنیت اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے شک یہ عظیم ماہ مقدس اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے جو مسلمانوں کو خشوع وخضوع کے ساتھ عبادت اور تقویٰ و پرہیزگاری اور روحانی پاکیزگی جیسی مذہبی اقدار کو ترو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ رمضان المبارک انفرادی اور اجتماعی سطح پر عبادت کی حقیقی روح یعنی کردار کی اصلاح، باہمی ایثار و احساس، معاشرتی ذمہ داریوں اور حقوق العباد کے احترام کا بھی شعور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ محض مذہبی فریضہ کی ادائیگی نہیں بلکہ روز مرہ زندگی میں صبر، نظم و ضبط اور احساس ذمہ داری کی عملی تربیت ہے۔ بحیثیت قوم بھی رمضان المبارک ہمیں باہمی کاوشوں سے اجتماعی خیر سگالی اور بالخصوص کمزور طبقہ کی فلاح و بہبود کا پیغام دیتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان نے معاشرے کے کمزور طبقات کی ہر ممکن معاونت کے لئے رمضان پیکج کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مستحق افراد کو باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مالی امداد منتقل ہو جائے گی تاکہ تمام گھرانے رمضان میں سحر و افطار کے دستر خوان کی رونقیں قائم رکھ سکیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمیں قران پاک کی تعلیمات ، اسوہ حسنہ اور اس مقدس مہینے کی حقیقی عملی تربیت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ اس ماہ مقدس کے آغاز پر ہم دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری انفرادی اور اجتماعی عبادات اور نیک اعمال کو شرف قبولیت بخشے اور پاکستان کو امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا دے، آمین۔

پچھلی پوسٹ

رمضان المبارک رحمت، بخشش اور قربتِ الٰہی کا پیغام لے کر آتا ہے، گورنر سندھ

اگلی پوسٹ

مری کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کیلئے اربوں روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں ٹورازم کی 14 سکیموں اور نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مری کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کیلئے اربوں روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں ٹورازم کی 14 سکیموں اور نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

مری کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کیلئے اربوں روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں ٹورازم کی 14 سکیموں اور نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper