لاہور ( کرائم رپورٹر)ایمپریس روڈ لاہور کے علاقے سے خاتون کے ساتھ ہراسگی کی شکایت سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ پر موصول ہوئی۔متاثرہ خاتون کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے قریب آ کر نازیبا حرکات کیں۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کانفرنس
کال کے ذریعے قریبی پولیس ٹیم سے فوری رابطہ کروایا، پولیس 10 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی سیف سٹی آپریشنز ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے رکشہ کی فوری ٹریسنگ شروع کر دی سیف سٹی افسر نے متاثرہ خاتون سے رابطہ کرکے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی سیف سٹی ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے 30 منٹ میں رکشہ ٹریس کر لیا۔ایپ الرٹ اور سیف سٹی
کیمرا فوٹیج کی بنیاد پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا ترجمان سیف سٹی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ماضی میں بھی ایسی نازیبا حرکات میں ملوث رہا تھا، ترجمان سیف سٹی کے مطابق خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے رابطہ کریں،
