• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

یونیورسٹیاں مکالمے، تحقیق اور قومی تعمیر کا مرکز ہونی چاہئیں، تعلیمی عدم مساوات کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں،

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات کی ترقی کیلئے فنڈز فراہم کئے،یہاں اربوں روپے کی ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے،چوہدری شافع حسین کا مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
February 15, 2026
in پاکستان
0
یونیورسٹیاں مکالمے، تحقیق اور قومی تعمیر کا مرکز ہونی چاہئیں، تعلیمی عدم مساوات کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں،
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کے ہمراہ مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں رانا جاوید اقبال، ممبران اسمبلی چوہدری عبداللہ یوسف، تشفین صفدر، راجہ اسلم خان، ڈاکٹر طارق سلیم اور چوہدری انصر ڈھول، پروفیسر عرفان احمد، افتخار احمد چیمہ سمیت طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹی محض ایک عمارت کا نام نہیں بلکہ یہ مختلف علوم کا مجموعہ اور فکری تربیت کا مرکز ہوتی ہے جہاں طلبہ کو سائنس، فلسفہ، سیاست، تحقیق اور عملی زندگی کے تقاضوں سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ سپیکر نے یونیورسٹی کے جدید انفراسٹرکچر، تعلیمی بلاکس، اسپورٹس سہولیات، ہارس رائیڈنگ اور سوئمنگ جیسی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمہ جہت تعلیمی ماحول نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور یہ ایک بڑی قومی خدمت ہے۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹیاں مکالمے، برداشت اور اختلافِ رائے کے احترام کو فروغ دینے کا اہم ترین پلیٹ فارم ہوتی ہیں۔ تحقیق کے میدان میں مختلف نظریات سامنے آتے ہیں اور طلبہ کو کھلے ذہن کے ساتھ علم کے حصول اور سائنسی جستجو کو آگے بڑھانا چاہیے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت سے پہلے والی حکومت نے ترقیاتی سکیموں کے نام پر صرف کمیشن کھائے۔ سابق حکومت چار سالوں میں ایک ہسپتال نہ بنا سکی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دو سالوں میں دو بڑے ہسپتال بنا دیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت نے گجرات کو ڈویژن بنانے کا اعلان تو کیا مگر عملی طور پر کچھ نہ کیا اور گجرات میں واسا کا دفتر تک نہ لا سکی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گجرات کی ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز فراہم کیے جس کے باعث اربوں روپے کی لاگت سے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ سروس موڑ بریج میں ریلوے کے این او سی کے باعث کچھ تاخیر ہوئی تاہم ڈیڑھ ماہ میں اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ 16 کروڑ روپے کی لاگت سے رحمان شہید روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مکبریونیورسٹی جدید علوم کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔

Previous Post

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے کولمبو پہنچ گئے

Next Post

اقتصادی بحالی،قومی اتحاد اور پیپلزپارٹی کا نظریاتی ورثہ برقرار رکھناہماری اولین ترجیح ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اقتصادی بحالی،قومی اتحاد اور پیپلزپارٹی کا نظریاتی ورثہ برقرار رکھناہماری اولین ترجیح ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری

اقتصادی بحالی،قومی اتحاد اور پیپلزپارٹی کا نظریاتی ورثہ برقرار رکھناہماری اولین ترجیح ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper