لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس میسج پر کہاہے کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی ادائیگی کے لئے اے ٹی ایم کارڈ کی ڈلیوری شروع کر دی گئی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء پر اظہار تشکر کیا ہے- رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 40لاکھ گھرانوں کو 40ارب روپے مالی امداد دی جائے گی -نہ لمبی قطاریں،نہ مشقت، آسانی کے احساس کے ساتھ مالی امداد پہنچائی جائے گی -40لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت
مالی امداد کی ادائیگی کا پورا نظام مکمل ڈیجیٹل او رشفاف ہوگا-پی آئی ٹی بی کے ڈیجیٹل رمضان نگہبان پیکیج میں ہر مرحلے پر شفافیت کا اہتمام کیاگیاہے-رمضان نگہبان پیکیج کے متعلق معلومات کے لئے 08000-2345 ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے-رمضان نگہبان پیکیج کے لئے ہر تحصیل میں 160خصوصی مراکز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں -رمضان نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کی ایکٹی ویشن اور رقم کے حصول کے لئے صوبہ بھر میں برانچ لیس ایجنٹ اور آؤٹ لٹ بھی مقرر کر دئیے گئے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ رمضان میں کوئی فیملی خود کو تنہا محسوس نہ کرے،یہی ہمارا مشن ہے -رمضان کریم کی برکتیں ہر
گھر کی دہلیز تک پہنچانا اولین ترجیح ہے-رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد ماہانہ 3ہزار سے بڑھا کر 10ہزار روپے کر دی گئی ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان کے ذریعے روزانہ لاکھوں روزہ داروں کے لئے افطاری کا اہتمام کیاجائے گا -رمضان کریم کے دوران سہولت بازارو ں میں رعایتی نرخ پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی-
