• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا افغان طالبان حکام سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے مطالبہ کا اعادہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 12, 2026
in پاکستان
0
پاکستان کا افغان طالبان حکام سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے مطالبہ کا اعادہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان نے افغان طالبان کے حکام سے اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو سفارتکاری کے دروازے بند کرے گا اور نہ ہی دونوں برادر ممالک کے درمیان جنگ کا دروازہ کھولے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے جمعرات کوپریس بریفنگ میں کہا کہ جنگوں میں اور جھڑپوں میں بھی سفارتکاری جاری رہتی ہے لہٰذا ہم سفارتکاری کے دروازے بند نہیں کریں گے، ہم دو برادر ممالک کے درمیان جنگوں کا دروازہ بھی نہیں کھولنا چاہتے، ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے لئے امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ دستاویز ٹی ٹی پی اور افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتی ہے کیونکہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عبوری افغان حکومت دہشت گرد تنظیموں کو ایک سازگار ماحول فراہم کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں القاعدہ کو افغانستان میں دیگر مسلح دہشت گرد گروہوں کےلئے ایک ملٹی پلائر اور سہولت کار کے طور پر بیان کیا گیا ہے جبکہ اس میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کو زیادہ عملی آزادی اور معاونت حاصل رہی جس کے نتیجے میں پاکستان کے اندر حملے کئے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ رپورٹ پاکستان کے اس مؤقف کی توثیق کرتی ہے کہ ٹی ٹی پی کی دوبارہ سرگرمی 2021 کے بعد عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے سے منسلک ہے۔ یہ ایک اہم رپورٹ ہے جس پر ہم اقوام متحدہ کے متعلقہ سیکرٹریٹ، اداروں اور بین الاقوامی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کے ارکان اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ فالو اپ کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے تصدیق کی کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 فروری کو بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے کہا ہم نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے، ہم اس میں تنہا نہیں بلکہ آٹھ اسلامی عرب ممالک کی مشترکہ آواز کے طور پر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اجتماعی آواز بورڈ آف پیس میں گونج رہی ہے اور ہم فلسطینی عوام کے حق، ترقی اور خوشحالی کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے بعد بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس بیان میں کسی نہ کسی بہانے دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کا تاثر پایا جاتا ہے جو بھارت کے اس دعوے کے منافی ہے کہ وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتا ہےانہوں نے کہا کہ ان بیانات سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی مخالفت تو کرتا ہے مگر جب دہشت گردی پاکستان کے خلاف ہو تو اس کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ”لنچنگ“ کے واقعات بلا روک ٹوک جاری ہیں جہاں گزشتہ سال کم از کم 55 مسلمان اس تشدد کا نشانہ بنے جو نفرت پر مبنی اور منظم تشدد کے ایک تشویشناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے کئی واقعات مقامی حکام اور سیاسی قیادت کی کھلی یا بالواسطہ سرپرستی میں پیش آئے جو ریاستی سرپرستی اور سزا سے بچائوکے عنصر کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات کرے اور عالمی برادری سے صورتحال کی نگرانی کی اپیل بھی کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ سال مئی میں ہونے والی 90 گھنٹے کی جنگ سے متعلق بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امن اور جنگ کی روک تھام کےلئے اس دوران امریکی کردار کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے جن کے شواہد بین الاقوامی سطح پر دستیاب ہیں اور جن کی تصدیق عالمی رپورٹس اور طیارہ ساز کمپنیوں نے بھی کی ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل بشمول جوہری مذاکرات کے حل کےلئے بات چیت اور سفارتکاری پر مبنی ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا فیصلہ پاکستان کی فراخدلی کا مظہر ہے جو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے رابطوں اور عالمی کرکٹ حکام کی اس سوچ کا نتیجہ ہے کہ کرکٹ کو ہتھیار بنانا اور سیاست کی نذر کرنا غلط اور کھیل کی روح کے منافی ہے۔ سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، اس دوران انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستان-ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کیا۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے تعلقات کے تمام پہلوئوں پر بات چیت کی اور دو ارب ڈالر کی تجارتی ہدف مقرر کیا۔ اسی طرح قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور دونوں ممالک نے ایک ارب ڈالر تجارت کا ہدف طے کیا اور کثیر الجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت اور ایران، آذربائیجان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کئے جن میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے سٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 2004 کے تحت نظرثانی شدہ نیشنل کنٹرول لسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو پاکستان کے عدم پھیلائو کے عزم کا مظہر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے دو مشترکہ بیانات میں غزہ میں اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری کی مذمت کی گئی جبکہ 1967 کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت القدس ہو کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

پچھلی پوسٹ

بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے افراد کا جیل میں ناروا سلوک کے حوالے سے جھوٹا بیانیہ ختم ہو گیا، روزمرہ کے معمولات اور ڈائیٹ پلان سے متعلق رپورٹ نے تمام ابہام دور کر دیئے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

اگلی پوسٹ

پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال

پاکستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper