• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈائون سٹریم انڈسٹری روسن روئیسلانی کی ملاقات

، 2027ء تک ترجیحی تجارتی معاہدے کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے میں بدلنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 10, 2026
in پاکستان, مقبوضہ کشمیر
0
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈائون سٹریم انڈسٹری روسن روئیسلانی کی ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)پاکستان اور انڈونیشیا نے 2027ء تک ترجیحی تجارتی معاہدے کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے میں بدلنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈائون سٹریم انڈسٹری روسن روئیسلانی (Rosan Roeslani) کی سربراہی میں 5 رکنی وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دہائیوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔انہوں نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرابووو سوبیانتو کا گزشتہ سال پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا۔ وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے 58ویں اجلاس کے دوران انڈونیشیائی صدر کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے ، ساورن ویلتھ فنڈ کے ماڈل کے حوالے سے انڈونیشیا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔انڈونیشیائی وزیر سرمایہ کاری نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔ انڈونیشیا کے وزیر سرمایہ کاری نے دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے 2027ء تک ترجیحی تجارتی معاہدے کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے)میں بدلنے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی ، ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

پچھلی پوسٹ

میری ٹائم سکیورٹی مشق سی گارڈ-26 کراچی میں اختتام پذیر

اگلی پوسٹ

برطانوی شہزادہ ولیم 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
برطانوی شہزادہ ولیم 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

برطانوی شہزادہ ولیم 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper