اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی ریٹنگ کو ’’مستحکم‘‘ قرار دیئے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی کاوشوں کی پذیرائی کی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس
کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس و ریٹنگز پاکستان کی معاشی سمت کی درستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی جس پر وہ لائق تحسین ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔
