فیصل آباد میں واسا کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین افسران کے نام پر مبینہ طور پر سرعام رشوت خوری میں ملوث نکلےواسا کے ریونیو ملازم سجاد پر الزام ہے کہ اس نے شہری سے پانی کا بل کم کروانے کے عوض 25 ہزار روپے مبینہ طور پر رشوت وصول کیمبینہ رشوت خوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں واسا ملازم کو پیسے پکڑتے گنتے اور جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےویڈیو میں ملازم افسران کو رقم دینے کا ذکر بھی کرتا ہوا سنائی دیتا ہے جس کے بعد معاملہ مزید سنگین
ہو گیا ہےمتاثرہ خاندان کے مطابق نہ تو ان کا پانی کا بل کم کروایا گیا اور نہ ہی لی گئی رقم واپس کی گئیبعد ازاں واسا کی جانب سے انہیں 67 ہزار روپے کا بل موصول ہوا جس پر انہیں مبینہ دھوکہ دہی کا علم ہوا یہ خبر فیصل آباد نیوز اپڈیٹ چینل پر نشر ہونے کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واسا کے ریونیو ملازم سجاد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہےایم ڈی واسا ثاقب رضا کا کہنا ہے کہ محکمے کی نیک نامی کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی
کی جائے گی اور ایسے عناصر کو مثال بنایا جائے گاکسی کو بھی عوامی اعتماد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی متاثرہ خاندان نے واسا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
