اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ریڈیو پاکستان کے ہروڈیوسروں کو ترقی معکوس میں ترقی دیدی گئی ہے اور براڈ کاسٹر انجنیئربھی بنادیا گیا ہے ۔ ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے جاری کیے جانے والے اھکامات کے تحت اب براڈ کاسٹ انجنیئر کے بجائے پروڈویوسر اور میزبان اپنے کنٹرول پینل خود چلائیں گے اور کوئی براڈ کاسٹ انجنیئر اب کسی پروگرام کو پینل سے نشر نہیں کرے گا ، یاد رہے کہ ریڈیو پاکستان میں ابھی بھی ملٹی پل براڈ کاسٹ پینل استعمال ہورہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ
فیصلہ ایف ایم نشریات ( سنگل پینل ) کو سامنے رکھتے ہوئے ہوئے کیا گیا ۔ براہ راست نشریات کے دوران میزبان، مہماوں اور پروڈیوسر عمومی طور پر ایک دوسرے کے قریب رہ کر پروگرام نشر کرتے اور باہم رابطے میں رہتے ہیں، لیکن نئے اھکامات سے دو الگ الگ کمروں میں بیتھے افراد کے درمیان یہ رابطہ ختم ہوگیا ہے۔ٹیلی وژن پر یہ رابطہ ہید فون سے رکھا جاتا ہے لیکن ریڈیو میں ایسا کوئی نظام سرے سے ہی موجود نہیں ۔ اورتنئے احکامات سے پروڈویوسروں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئیں ہیں جبکہ جاب ڈسکرپشن میں براڈ کاسٹ انجنیئر اور پروڈیوسر دو الگ الگ شعبے ہیں اور یہ ڈسکرپشن صرف ریڈیو کا بورڈ ہی تبدیل کرسکتا ہے ۔
