لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے۔ جانوں کا نذرانہ دے کر حق خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ
کرنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں – بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے-اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا قانونی کردار ادا کریں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک خطے میں پائیدار امن خواب ہی رہے گا۔ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔
