لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب عالمی منڈی میں آلو ایکسپورٹ کرنے والا صوبہ بننے کے قریب ہے-آلو کی بمپر کراپ آنے سے آلو کے کاشتکار کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مسیحا بن گئیں -وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زرعی اصلاحات رنگ لے آئیں -گزشتہ سال کے مقابلے آلو کی پیداوار میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ہواہے- 12 ملین میٹرک ٹن کی تاریخی پیداوارسے پنجاب میں آلو کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے-پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی اشتراک کی عملی کاوشیں جاری ہیں -وزیر
اعلی مریم نواز شریف نے آلو کی ریکارڈ پیداوارکو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے وزیراعظم پاکستان سے ایکسپورٹ کی اجازت طلب کرلی ہے-پاکستان میں موجود قازقستان کے اعلی سطح کے وفد اور پنجاب حکومت کے مابین آلو کی برآمد کے لئے آج اہم پیش رفت متوقع ہے- پنجاب حکومت کے آلو ایکسپورٹ کے لئے موثر اقدامات یقینی بنانے کے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے جاری ہیں -آلو کے نرخ میں استحکام اور کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نئی ایکسپورٹ مارکیٹ تک رسائی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آلو کی برآمدات کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل
کی جارہی ہے-قازقستان پہلا قدم ہے جلد مزید بین الاقوامی زرعی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں گے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار کو کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیا جائے گا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اپنے کسان کو مڈل مین یا مارکیٹ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گی۔کسانوں کو بہتر معاوضہ دلانے کے لیے پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ مل کر نئی برآمدی منڈیوں کے حصول پر عملی اقدامات کر رہی ہے-آلو کی بمپر کراپ کسان کے لیے پریشانی نہیں بلکہ خوشحالی کا پیغام لائے گی-
