واشنگٹن ( نمائندہ خصوصی)ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیاشہری حقوق کی تنظیموں کے گروپ نے نیویارک کی عدالت میں امریکی محکمہ
خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیامقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی امیگریشن قانون کی دہائیوں پر محیط مستحکم بنیاد کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے عدالت سے ٹرمپ انتظامیہ کی ویزہ پالیسی روکنے کے لیے حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیایاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ روکنے کا فیصلہ 21 جنوری سے نافذ العمل ہےجن ممالک کی امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کی گئی ہے ان میں پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان البانیہ الجزائر آرمینیا آذربائیجان بنگلہ دیش بیلاروس بھوٹان بوسنیا سمیت دیگر شامل ہیں
ل

