• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

ایپسٹین ایک استعارہ ہے

طاہرہ کاظمی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 4, 2026
in کالمز
0
ایپسٹین ایک استعارہ ہے
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک کمنٹ ؛ ایپسٹین کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کیا ؟ کیوں آنکھیں بند ہیں ہماری ؟ کیا سلیکٹیو فیمن ازم ہے ہمارا ؟
مغرب میں ایپسٹین نامی شخص نے ایک نیٹ ورک بنایا ، طاقتور لوگوں کو شامل کیا اور سب نے مل کر جنسی استحصال کیا … بعد میں وہ پکڑا گیا ، سزا ہوئی … مگر وہ سب لوگ جو اس کے ساتھ شامل تھے ، ان کے چہروں سے نقاب اب اُٹھ رہا ہے …یہی ہے نا ایپسٹین کہانی ! برا بہت برا … اپیسٹین کسی جانور سے بھی بدتر اور کلب کے سب ممبرز سنگدل، انسانیت کے نام پہ دھبہ …مگر یہ کہتے ہوئے ساتھ ہی بہت کچھ اور یاد آ جاتا ہے کہ ہمارے آس پاس بھی تو ان گنت کہانیاں بکھری ہیں جو بتاتی ہیں کہ ہماری گلی گلی اور کوچے کوچے میں نچلے درجے کے کم مال ودولت والے ایپسٹین موجود ہیں جو جزیرہ بنا کر گینگ تو نہیں بنا سکے مگر گھر میں موجود چھوٹے بہن بھائیوں ، کزنز ، بھتیجے بھتیجیوں ، بھانجے بھانجیوں ، بیٹیوں کا جنسی استحصال کرنے سے کبھی نہیں چُوکتے …ان کا گھر رات میں ایپسٹین جزیرہ بن جاتا ہے جہاں بچوں کی معصومیت اور جسم کو داغ دار کیا جاتا ہے ۔
ان سنگ دلوں کی طاقت کا شکار ہونے والے ڈرے سہمے بچے زندگی اس غم میں گزار دیتے ہیں کہ ان کی معصومیت کا قاتل باہر کا ایپسٹین نہیں تھا بلکہ گھر کے اندر کا ماسک پہنے ایپسٹین تھا ۔

گھروں سے باہر کی بات کریں تو ٹرک اڈوں ، چائے خانوں ، مدرسوں اور ورکشاپوں میں ہونے والے استحصال کی خبر کسے نہیں ؟ہر تیسرا چوتھا شخص ایپسٹین نکلے گا جو ان بچوں کے اندر اپنی غلاظت انڈیلنے کے شوق میں مبتلا ہو گا … ایپسٹین کے گینگ سے مشابہ مگر نچلی کلاس سے تعلق رکھنے والے ایپسٹین ذہنیت کے مالک …صدیوں سے جاری وساری بچہ بازی کلچر بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں جہاں بااثر بڑے اپنی طاقت اور دولت کی نمائش ساتھ چلتے چھوکری نما چھوکرے کے ذریعے کرتے ہیں … کون نہیں جانتا کہ یہ چھوکرے بڑے صاحب کے لیے کیا کچھ کرتے ہیں ؟
سڑکوں سے اغوا ہو کر ریپ ہوتی بچیاں تو اب ایک عام سی کہانی بن گئیں ہیں ۔ جس شخص میں بھی ذرا سی بھی ایپسٹین جیسی جھلک ہو وہ گلی میں کھیلتی ، دکان سے ٹافی خریدنے کے لیے جاتی ننھی منی بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے ویران جزیرے پہ لے جا کر وہ حال کرتا ہے جو شاید ایپسٹین نے بھی نہیں کیا … بوری میں ڈال کر کوڑے پہ ملنے والی لاشیں ، ٹکڑوں میں تقسیم ہوا جسم ، جھلسا ہوا جسم … یہ کہانی بار بار دہرائی جاتی ہے ۔
لوگ سنتے ہیں ، دیکھتے ہیں اور پھر نشان دہی کیے بغیر کان آنکھ بند کرتے ہوئے آگے نکل جاتے ہیں … ہر کسی کو اپنی فکر ہوتی ہے کوئی ایپسٹین فائلز جیسا شورنہیں مچاتا، کوئی اپنے درمیان پائے جانے والے ایپسٹین کی نشان دہی نہیں کرتا ، کوئی اسے جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش نہیں کرتا ۔ لوگ پرائے پھڈے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں … کیا کبھی کسی ٹرکوں کے اڈے پہ رُلنے والے بچوں کے بارے میں کوئی تحریک چلی ؟ بچہ بازی کے لیے کوئی قرار داد پاس کی گئی ؟ قانون منظور ہوا کہ ریپ کے شکایت کنندہ کو ذلیل کیے بغیر انصاف مہیا کیاجائے گا ؟ان سب معاملات پہ جب کوئی ہم جیسی بات کرتی ہے توسب اس کا ملبہ پورن فلموں ، لباس ، اور نکاح میں دیر پہ ڈال کر اپنے ہاتھ جھاڑ لیتے ہیں … سوال یہ ہے کہ اگر اپنے ہاں ایپسٹین فائلز میں نظر آتے جنسی تشدد سے کچھ کم نوعیت کا تشدد ہو تو کیا وہ لڑکیاں یا بچے اس قابل نہیں کہ انہیں انصاف ملے ۔
شاید ان بچوں کی کہانیاں اتنی چٹپٹی اور اتنی گلیمرس نہیں ہوتیں جتنی ایپسٹین فائلز میں نظر آتی ہیں … غریب معاشرے میں استعمال ہوتے غربت زدہ بچوں کی شکل دیکھ کر اتنی تکلیف نہیں ہوتی کہ لوگ تڑپنے لگیں اور دنیا بھر میں شور مچ جائے ..کہ دیکھو دیکھو ایپسٹین نے کیا کیا گل کھلائے … یہ دیکھو دنیا کی جنسی بربریت … ہائے کیسا کیسا ظلم … ایسے واویلا جیسے اپنے گھر میں کبھی کوئی ظلم ہوا ہی نہ ہو ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پکڑا بھی گیا اور سزا بھی ہوئی جبکہ ہمارے یہاں تو یہ حال ہے کہ پتاہی نہیں چلتا مجرم کو سزا ہوئی بھی کہ نہیں ؟ یا تعلقات کا فائدہ اُٹھا کر دو ہی دن میں چھوٹ گیا ۔
سو ہمیں یہ لگتا ہے کہ ایپسٹین فائلز محض ایک فرد یا گروہ کانام نہیں بلکہ طاقتور کی کمزور کو مضروب کرنے کی بے لگام خواہش ہے اور کون نہیں جانتا کہ پدرسری میں طاقتور کون ہے اور کمزور کون ؟ مختلف طبقات میں پسے ہوئے لوگ کون اور مراعات یافتہ کون ؟ یہ بھی یاد رکھیے کہ مراعات یافتہ کو اس وقت تک کھیل کا مزا نہیں آتاجب تک وہ کمزور کو بلبلاتا ہوا نہ دیکھ لے … یہ گلیڈیٹرز کا کھیل ہے صاحب ۔ایپسٹین نامی کھیل دنیا بھر میں کھیلا جاتا ہے __ کہیں کسی جزیرے پہ ، کہیں بند کواڑوں کے پیچھے اور کہیں سر عام … ‎ہمیں لگتا ہے کہ ایپسٹین کو ایک استعارہ ماننا پڑے گا _ بے تحاشا طاقت اور دولت کے ساتھ بچوں اور عورتوں کے جنسی استحصال کی علامت … جگہ کوئی بھی ہو ، قومیت مشرقی ہو یا مغربی ، استحصال کرنے والا جاہل ہو یا دانشور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہنے والا ہو یا کیلیفورنیا کا … پہچان جنسی درندہ ہی ہوگی !ایپسٹین ایک ہوتا ہے اور سب ہوتا ہے، ایک میں سب، سب کا ایک۔ ذرا دیر کو آنکھ بند کریں، بند آنکھوں سے دیکھیں اور سوچیں اور انگلی اٹھائیں اور پھر آنکھیں کھولیں اور دیکھیں : کیا ہے اور کہاں ہے؟

پچھلی پوسٹ

اداکارہ میرا ذہنی امراض میں مبتلا! امریکا میں اسپتال میں داخل کر دیا گیا

اگلی پوسٹ

قصور: درندہ صفت ملزم نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نالے میں پھینک دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
قصور: درندہ صفت ملزم نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نالے میں پھینک دیا

قصور: درندہ صفت ملزم نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نالے میں پھینک دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper