راولپنڈی (نیٹ نیوز) سرحد پر سیکیورٹی اداروں کا بڑا ایکشن پاکستانیوں کا قاتل دہشت گرد “بشیر زیب” جہنم پہنچا دیا
گیا.سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ایک انتہائی اہم انٹیلی جنس آپریشن میں مطلوب دہشت گرد بشیر زیب کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال ملک دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر سرحدی دفاع کی علامت ہے۔
