لیہ( نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کی حدود جمن شاہ چکنمبر 149 سی ٹی ڈی اے میں افسوسناک واقعہ مبینہ طور پر سب انسپکٹر نے دوران ریڈ ویڈیو بنانے پر راہگیر کو قتل کر دیاسب انسپکٹر سجاد بشیر نے ٹیم کے ہمراہ نجی کار میں فرید نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا دپولیس ملازمین میں سب انسپکٹر کے علاوہ تمام اہلکاروں نے سادہ کپڑے پہن رکھے تھےورثاء کے مطابق
چھاپے کی ویڈیو بنانے پر طیش میں آکر راہگیر کو گولی مار دی۔گولی لگنے سے والدین کا اکلوتا بیٹا ڈسپنسر 20 سالہ نوید اکرم موقع پر جاں بحق ہو گیااہل علاقہ نے سب انسپکٹر سجاد بشیر اور ساتھی رضاکار محمد رضا کو یرغمال بنالیاپولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر سب انسپکٹر اور رضا کار کو حفاظت میں لیامتوفی نوجوان کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیامقتول کے ورثاء کا پولیس ملازمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا پولیس کے مطابق ٹیم نے فرید نامی شخص کے گھر منشیات کی برآمدگی کے لئے چھاپہ مارا تھا۔ممبر نیشنل اسمبلی ملک اویس جھکڑ اور سابق صوبائی وزیر اعجاز احمد اچلانہ کی موقع پر پہنچ گئے دونوں سیاستدانوں کی واقعہ کی بھر پور مذمت ہنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
