• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بشیر سدوزئی کے سفرنامے”روشنی کے تعاقب میں“ کی تقریبِ رونمائی

بشیر سدوزئی کا سفرنامۂ ترکیہ ”روشنی کے تعاقب میں“ ایک مختلف اور منفرد سفرنامہ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل سفر نامہ ترکیہ تاریخ، تہذیب اور ثقافت پر انمول تبصرہ ہے، ڈاکٹر افتخار ملک ایڈووکیٹ سدوزئی کے سفرنامے آنے والی نسلوں کے لیے علمی اور تہذیبی ورثہ ثابت ہوں گے۔ پروفیسر رضیہ سبحان۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 31, 2026
in پاکستان
0
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بشیر سدوزئی کے سفرنامے”روشنی کے تعاقب میں“ کی تقریبِ رونمائی
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام معروف ادیب بشیر سدوزئی کے ترکیہ کے سفرنامہ ”روشنی کے تعاقب میں“ کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ممتاز محقق و نقاد پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل نے کی جبکہ ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر مہمانِ خصوصی تھیں۔ تقریب میں شاعر فیروز ناطق خسرو، ڈاکٹر رانا خالد محمود قیصر، ڈاکٹر افتخار ملک ایڈووکیٹ، پروفیسر رضیہ سبحان، منور راجپوت، صدف ارم کبیر اور دیگر ادبی شخصیات نے اظہارِ خیال کیا۔ صدرِ محفل پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل نے کہا کہ تحریکِ پاکستان اور تحریکِ آزادی کے درمیان تحریکِ خلافت ہماری تاریخ کا ایک اہم باب ہے جس نے ہماری تہذیب، ثقافت اور اجتماعی مزاج پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی خلافت نے برصغیر کے ادب اور تاریخ کو متاثر کیا اور یہی قربت اس سفرنامے میں نمایاں نظر آتی ہے۔ ان کے مطابق بشیر سدوزئی کا سفرنامہ جزئیات نگاری، مشاہدے اور اسلوب کے اعتبار سے منفرد ہے اور اس میں ایسے پہلو شامل ہیں جو دیگر سفرناموں میں کم دکھائی دیتے ہیں۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر نے کہا کہ اردو ادب میں سفرنامہ ایک مضبوط اور قدیم روایت رکھتا ہے۔ سفرنامے قارئین کو وہ معلومات فراہم کرتے ہیں جو عام تاریخ کی کتابوں میں دستیاب نہیں ہوتیں۔ ان کے مطابق ”روشنی کے تعاقب میں“ پڑھتے ہوئے قاری خود کو ترکیہ کی سیر میں مصروف محسوس کرتا ہے۔ بشیر سدوزئی نے 15 دن کا سفر کیا اور میں نے ترکیہ کا 20 دن کا سفر کیا مگر "روشنی کے تعاقب میں ” میں پڑھ کر بہت ساری نئی چیزوں کی معلومات ہوئی۔ یہ کتاب تاریخ نویسوں کے لیے بھی اہم ہے اور سیاحوں کے لیے بھی ۔ڈاکٹر افتخار ملک نے کہا کہ یہ سفرنامہ ترکیہ کی تاریخ، تہذیب، ثقافت اور عوامی زندگی پر ایک جامع اور قیمتی تبصرہ ہے۔ کتاب میں ترکیہ عوام کے رہن سہن، سماجی اقدار، پاکستان اور کراچی کے تذکروں کے ساتھ ساتھ چھ سے سات شہروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب سی ایس ایس کے طلبہ اور محققین کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے اور مصنف کی فنی مہارت کا واضح ثبوت ہے۔ شاعر فیروز ناطق خسرو نے کہا کہ کتاب کا انتساب ”ماں جی“ کے نام ہے اور اس میں 115 عنوانات شامل ہیں جن میں سلطان احمد کے علاقے کی ہزاروں سال پرانی تاریخ، استنبول کے کھانے، چائے، عمارتیں، محل اور دیگر دل چسپ مناظر نہایت خوبصورتی سے بیان کیے گئے ہیں۔پروفیسر رضیہ سبحان نے کہا کہ بشیر سدوزئی کے سفرنامے آنے والی نسلوں کے لیے علمی اور تہذیبی ورثہ ثابت ہوں گے اور یہ کتاب ترکیہ کی تاریخ و ثقافت کا گہرا مطالعہ ہے۔ منور راجپوت نے کہا کہ ”روشنی کے تعاقب میں“ کا عنوان علامتی ہے جو تعلیم، شعور، ہنر اور ترقی کی روشنی کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے مصنف کی ادبی خدمات اور سابقہ تصانیف کا بھی ذکر کیا۔صاحب کتاب بشیر سدوزئی نے کہاکہ آج کی تقریب میں اتنی معتبر شخصیات کی شرکت میرے لیے حوصلہ افزا ہے، یہ میرا چوتھا سفر نامہ ہے، 1996میں میری پہلی کتاب آئی، جلد ہی برطانیہ اور کینیڈا کا ”خواب نگر کا مسافر“ کے عنوان نیا سفر نامہ شائع ہو گا۔۔ بند ڈبیا میں شہزادی کا ذکر ہوا ،عثمانیہ کے محل میں جب آپ داخل ہوتے ہیں تو آپ کا پاسپورٹ جمع کرلیتے ہیں، وہ ایک ڈبیا دیتے ہیں جتنے قدم آپ چلیں گے اس میں پوائنٹ لکھے ہوئے ہیں جب آپ وہ بٹن دبائیں گے تو ایک خاتون آپ کو ان مقامات کی تشریح کرے گی جہاں بادشادہ بیٹھتا ،کتاب پڑھتا اور فیصلے کرتا تھا، تو اس ڈبیہ کو شہزادی کا نام دیا ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ قاری کو وہ تجربہ دیا جائے جو شاید وہ خود نہ کرپائے، مختلف تہذیبوں، رسم و رواج، موسم، ذائقے، لہجے سب ایک کتاب میں سمیٹنے کی کوشش کی ہے جس کو قاری محسوس کرسکے۔ ماضی کے سفر ناموں میں اپنے وقت کی تاریخ محفوظ کی گئی ہے وہی ادب میں آج بھی زندہ ہیں اور سفر نامہ وہی زندہ رہ سکتا ہے جو تاریخ کو سانس لیتا ہوا دیکھتا ہے جو لوگوں کے چہرے، خوف، خوشیاں، تضادات سب کو کھول کر رکھتا ہے، نئے مقامات پر جاکر اپنے تاثرات ، یقین اور سوالوں سے ٹکراتے ہیں یوں سفر نامہ انسان کو انسان سے ملواتا ہے یہ سمجھیں خود سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سفرنامے قوموں اور ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں، میں نے اپنی کتاب میں یہی کوشش کی ہے ، اب کہاں تک کامیاب ہوئے اس کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ آخر میں مصنف نے تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

پچھلی پوسٹ

کراچی:35 ہزار روپے کمی کے بعد سونا مزید 25 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

اگلی پوسٹ

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ پولیس درخواستوں میں بخدمت جناب ایس ایچ او لکھنا ممنوع نوآبادیاتی زبان ختم کرنے کا حکم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ پولیس درخواستوں میں بخدمت جناب ایس ایچ او لکھنا ممنوع نوآبادیاتی زبان ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ پولیس درخواستوں میں بخدمت جناب ایس ایچ او لکھنا ممنوع نوآبادیاتی زبان ختم کرنے کا حکم

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper