اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور ضلع پنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان آپریشنز کے
دوران فتنتہ الہندوستان کے 41 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے ۔جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
