• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے معیار کو نئی جہت دی، جدت، اختراع اور نئے ماڈیولز متعارف کرائے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 14, 2026
in پاکستان
0
یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے معیار کو نئی جہت دی، جدت، اختراع اور نئے ماڈیولز متعارف کرائے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے سے وابستگی اور خلوص کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے معیار کو نئی جہت دی، جدت، اختراع اور نئے ماڈیولز متعارف کرائے، مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی آف لندن کی نمایاں پہچان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف لندن کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، جسٹس عائشہ ملک، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف لندن فل آلمینڈنگر (Phil Allmendinger)، ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اسامہ ملک، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشید، رکن پنجاب اسمبلی آمنہ شیخ، برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن، یونیورسٹی آف لندن کے ریجنل ہیڈ برائے ساؤتھ ایشیا سعد وسیم، ممتاز قانون دان احمر بلال صوفی اور یونیورسٹی آف لندن کے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وہ نہ صرف جامعہ لندن کے سابق طالبِ علم ہیں بلکہ خود کو جامعہ لندن کا اعزازی برانڈ ایمبیسیڈر بھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بارہا ایسے باوقار اور علمی اجتماعات سے خطاب کا موقع دیا گیا جس پر وہ دلی طور پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کا یہ علمی و تعلیمی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے جو وقت کے ساتھ مزید وسعت اور استحکام اختیار کرتا چلا گیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے بلکہ جدت اور نئے تعلیمی ماڈیولز متعارف کرانے میں بھی پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورے کے موقع پر ایل ایل بی پروگرام میں ”انٹروڈکشن ٹو پاکستانی لا“ کو بطور ماڈیول شامل کیا گیا تھا جو ایک اہم پیش رفت ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ لندن کی یہ نمایاں خصوصیت ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران اس میں بہتری اور جدت دیکھنے میں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور نہ صرف پاکستان میں جامعہ لندن کے پروگرامز کے حوالے سے بلکہ عالمی سطح پر ہر گزرتے سال کے ساتھ اس میں مزید بہتری نظر آ رہی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب وہ قانون کے طالبِ علم کی حیثیت سے تعلیم حاصل کر رہے تھے تو انہیں نہایت ممتاز اور باوقار اساتذہ کی سرپرستی حاصل رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائم تدریسی مراکز غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہی مراکز جامعہ کے سفیر اور پاکستان میں اس کے نمائندے ہوتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ تعلیمی نصاب، تحقیق و ترقی اور معیاری تعلیم کی فراہمی اپنی جگہ اہم ہے تاہم اس پورے عمل میں اساتذہ کا کردار بھی نہایت کلیدی ہے، اس لیے فیکلٹی پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ آج اس اجتماع میں ایک فخر کرنے والے سابق طالبِ علم کی حیثیت سے موجود ہیں کیونکہ جامعہ لندن کی یہ ڈگری نہ صرف ان کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنی بلکہ وکالت سے لے کر سول سروس اور اب وزارت کے منصب تک مختلف پیشہ ورانہ مراحل میں انہیں عوام، ملک اور پاکستان میں اپنی کمیونٹی کی خدمت کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، ان تعلیمی پروگرامز کے مزید فروغ کے لیے جو کچھ بھی ممکن ہوا حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت پاکستان، حکومت پنجاب، پاکستان بار کونسل اور برٹش کونسل کی جانب سے پہلے ہی نمایاں کام کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مقامی تعلیمی اداروں کی رہنمائی اور سرپرستی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے مقامی اداروں کا ہاتھ تھامنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ لندن نے تعلیمی میدان میں نہایت بلند معیار قائم کیے ہیں جن پر پورا اترنا ایک چیلنج ضرور ہے تاہم اس حوالے سے آؤٹ ریچ پروگرامز پر کام جاری ہے اور اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ ان پروگرامز کے فروغ میں حکومت ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے پرو وائس چانسلر فل آلمینڈنگرکا پاکستان میں قیام مختصر رہا تاہم انہیں امید ہے کہ آئندہ وہ زیادہ وقت کے ساتھ دوبارہ پاکستان آئیں گے تاکہ پاکستان کو اس کی اصل روح کے ساتھ دیکھ سکیں کیونکہ دیکھنا ہی یقین کی بنیاد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مارگلہ کی پُرسکون اور دلکش پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے جو دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دورے کے موقع پر یونیورسٹی آف لندن کے پرو وائس چانسلر کو پاکستان کے دیگر شہروں کا بھی دورہ کرنا چاہیے تاکہ وہ پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور ان ثقافتی و تہذیبی اقدار کا مشاہدہ کر سکیں جنہیں ہم نہایت عزیز رکھتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جامعہ لندن صدیوں پر محیط روایات اور تاریخ کی حامل ہے، اس کے لیے ہر ممکن خدمت اور تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پچھلی پوسٹ

15ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر مقامی پوسٹ آفس لے گئے کہ ان کے لیے تحفہ آیا ہے، مگر وہاں انہیں تحفے کے بجائے طلاق کے کاغذات تھما دیے : اداکارہ سلینا جیٹلی

اگلی پوسٹ

جب دیوار سے لگا دیا جائے تو ایسے میں فیصلہ کرنا انتہائی کرب ناک ہو جاتا ہے: عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
جب دیوار سے لگا دیا جائے تو ایسے میں فیصلہ کرنا انتہائی کرب ناک ہو جاتا ہے: عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی

جب دیوار سے لگا دیا جائے تو ایسے میں فیصلہ کرنا انتہائی کرب ناک ہو جاتا ہے: عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper