کراچی ( کرائم رپورٹر)کیٹی بندر کے قریب سمندر میں پرندوں کا شکار کرنے کے لیے جانے والے 8 افراد کشتی ڈوبنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو زندہ بچا لیا، جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ
ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق تیز لہروں اور خراب موسم کے باعث کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مقامی ماہی گیر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی اطلاع دے دی
گئی ہے۔علاقے میں فضا سوگوار ہے اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمندر میں جانے والے افراد کے لیے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
