• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سربراہ پاک فضائیہ کی کمانڈر عراقی فضائیہ سے ملاقات، دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 10, 2026
in پاکستان
0
سربراہ پاک فضائیہ کی کمانڈر عراقی فضائیہ سے ملاقات، دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عراق کے سرکاری دورہ کے دوران کمانڈر عراقی فضائیہ، لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب محمد راضی الاسدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مشترکہ تربیت، صلاحیت میں اضافے، ایوی ایشن انڈسٹری میں تعاون اور دونوں فضائی افواج کے مابین عملی ہم آہنگی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ہفتہ کو ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر آمدپر سربراہ پاک فضائیہ کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا گیا جہاں عراقی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جو دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی احترام اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور عراق کے مابین گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط کو اُجاگر کرتے ہوئے انہیں دونوں برادر ممالک اور انکی مسلح افواج کے درمیان دیرپا تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے تربیت اور مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کے شعبوں میں عراقی فضائیہ کی مکمل معاونت کے لیے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں کمانڈرز نے باہمی آپریشنل ہم آہنگی اور مستحکم عملی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا۔کمانڈر عراقی فضائیہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے خطے کی ایک جدید اور ٹیکنالوجی سے لیس فضائیہ کی صورت میں اسکے کامیاب ارتقاء کی تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے عالمی معیار کے تربیتی نظام کو تسلیم کرتے ہوئے اُنہوں نے عراقی فضائیہ کے لیے جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ تربیتی ماڈل کی تشکیل میں پاک فضائیہ کی معاونت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔عراقی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے پائلٹس کے ایکسچینج پوسٹنگ پروگرام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور اس امر پر زور دیا کہ عراقی پائلٹس، پی اے ایف کے حربی تجربہ رکھنے والے پیشہ ور پائلٹس سے براہِ راست سیکھنے کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جن کا عملی تجربہ عالمی سطح پر مثالی سمجھا جاتا ہے۔ کمانڈر عراقی فضائیہ نے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری، سپر مشاق تربیتی طیاروں کی شمولیت اور جامع دیکھ بھال و لائف سائیکل سپورٹ میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ جنگ کے بدلتے ہوئے رجحانات  میں ملٹی ڈومین آپریشنز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اُنہوں نے منظم مشترکہ تربیت اور بہتر عملی ہم آہنگی کے ذریعے پاک فضائیہ کے وسیع آپریشنل تجربے سے استفادہ حاصل  کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔عراقی ایئر چیف نے خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا اور باہمی تزویراتی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔سربراہ پاک فضائیہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، پیشہ ورانہ تعاون کو بڑھانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین دیرپا روابط کے فروغ کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

Previous Post

نوجوان نسل افسرشاہی ، وڈیرہ گٹھ جوڑ توڑ کر ملک کو عظیم بنائے، حافظ نعیم الرحمن

Next Post

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے او آئی سی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے او آئی سی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے او آئی سی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper