• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

خاتونِ اوّل، ممبر قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی انڈونیشیا کی نائب وزیرِ تجارت دیاح رورو اِستی وِدیہ سے ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 10, 2026
in پاکستان
0
خاتونِ اوّل، ممبر قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی انڈونیشیا کی نائب وزیرِ تجارت دیاح رورو اِستی وِدیہ سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( نمائندہ خصوصی) :خاتونِ اوّل،رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے انڈونیشیا کی نائب وزیرِ تجارت دیاح رورو اِستی وِدیہ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے، موسمیاتی لچک، سماجی بہبود، پائیدار ترقی اور عوامی روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔خاتونِ اوّل نے سماٹرا میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ہفتہ کو ایوان صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق انڈونیشیا کی نائب وزیر تجارت کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ تعلقات میں گرمجوشی، اعتماد اور گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے نائب وزیر کے پاکستان سے آبائی روابط کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ ذاتی نسبت دوطرفہ تعلقات کو ایک بامعنی اور علامتی جہت فراہم کرتی ہے۔2022 میں سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے خاتونِ اوّل نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور وژن میں حکومتِ سندھ نے اب تک دو ملین سے زائد سیلاب مزاحم اور موسمیاتی لحاظ سے لچکدار گھر تعمیر کیے ہیں، جو آفات کے بعد بحالی اور موافقت کے میدان میں ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان گھروں کی ملکیتی اسناد خواتین سربراہانِ خاندان کے نام منتقل کی گئی ہیں، جو سندھ میں خواتین کو بااختیار بنانے، معاشی تحفظ اور سماجی وقار کے فروغ کی ایک تاریخی پیش رفت ہے۔خاتونِ اوّل نے سندھ کے کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کو بھی اجاگر کیا، جس کے ذریعے صوبائی حکومت نے صحت، تعلیم، قابلِ تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر میں پائیدار اور قابلِ توسیع منصوبے مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماڈل سے خدمات کی فراہمی مضبوط ہوئی ہے اور طویل المدتی مالی و ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنایا گیا ہے۔علاقائی و عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے خاتونِ اوّل نے انڈونیشیا کے صدر پربوو سبیانتو کے غزہ بحران خصوصاً فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور دو ریاستی حل کی حمایت کے اصولی اور مستقل مؤقف کو سراہا، انہوں نے غزہ کی تعمیرِ نو میں پاکستان کی حمایت اور ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

Previous Post

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 11خوارج کو ہلاک کر دیا

Next Post

رجب بٹ کی شادی خطرے میں، سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹس کے ساتھ پیغام جاری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
رجب بٹ کی شادی خطرے میں، سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹس کے ساتھ پیغام جاری

رجب بٹ کی شادی خطرے میں، سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹس کے ساتھ پیغام جاری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper