پشاور ( نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کل تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس کے بعد وہ کراچی اور حیدرآباد میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گےپی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری خیبرپختونخوا اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کل کراچی پہنچنے پر مصروف دن گزاریں گے وہ کراچی پریس کلب جائیں گے جہاں وکلا میڈیا
اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گےانہوں نے کہا کہ 10 جنوری کو کراچی تا حیدرآباد ریلی بار ایسوسی ایشنز پریس کلبز اور اسٹیک ہولڈرز سے خطاب بھی وزیراعلی کے شیڈول میں شامل ہےان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری دیں گے یوتھ ونگ موبلائزیشن اور میڈیا انٹریکشن بھی کیا جائے گا اور سندھ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگاپی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مختلف اضلاع میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے اور اس دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شیڈول کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار سے ملاقات کے بعد پشاور روانہ ہوں گے
