اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں اطراف سے 10 جنوری 2026 کو جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے بروقت انعقاد کو بھی سراہا گیا۔
